حیدرآباد۔ 12جولائی(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے آج آندھرا پردیش کو زبردست ترقی دینے کا عزم ظاہر کیا۔ آج وجئے
واڑہ میں این پی این جی اوز کی جانب سے انکو تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ ملازمین اور عوام کے مشترکہ تعاون کے ذریعہ
آندھرا پردیش کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسائل
میں وسائل تلاش کرنے والے آدمی ہیں۔ اور ایک فوجی کی حیثیت سے ریاست کے لئے
کام کرینگے۔